چکدرہ(مانندنیوز)پشاور یونیورسٹی بندش کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ یونیورسٹی کا مظاہرہ۔اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ نے صوبائی تنظیم کی کال پر ملاکنڈ یونیورسٹی مین گیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں کثیر تعداد میں یونیورسٹی طلبہ نے شرکت کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ کے ناظم حافظ حنیف اللہ خان نے کہا کہ پشاوریونیورسٹی کو تعلیمی سرگرمیوں کے لیے کھول دیاجائے۔گزشتہ ایک ماہ سے پشاور یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔اساتذہ کیجانب سے کلاسز بائیکاٹ کی وجہ سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہورہاہے۔یونیورسٹی کو طلبہ پرھائی کے لیے کھول دیاجائے۔اساتذہ اور ملازمین کے زاتی مسائل کے لیے احتجاج کیوجہ سے طلبہ کی تعلیم پر برا اثر پڑرہاہے۔انہوں نے کہاں کہ پشاور یونیورسٹی بندش کیخلاف صوبہ بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔