پشاور(مانندنیوز) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے پیر کو وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مختلف امور بالخصوص صوبے میں لوگوں میں مفت آٹے کی تقسیم اور مستحقین تک بہتر انداز سے پہنچانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔