لاہور(مانند نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس جواد حسن اورجسٹس عابد حسین چٹھہ پر مشتمل تین رکنی فل بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر محمد شہبازشبیر گل کو ایک مرتبہ چارہفتے کے لئے امریکہ جانے کی اجازت دے دی۔جبکہ عدالت نے شہبازگل کانام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملہ پروفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔دوران سماعت شہبازگل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ ان کا نام سیاسی بنیادوں پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، کون سی صورتحال ایسی ہوتی ہے کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ شہبازگل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں، کمشنر اسلام آباد کی استدعا پر شہبازگل کا نام ای سی ایل پرڈالا گیا، یہ معاملہ اسلام آباد ہے، لاہورہائی کورٹ کوسماعت کااختیار نہیںہے۔ وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں جواب جمع کروانے کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے ایک مرتبہ شہبازگل کو چارہفتوں کے لئے امریکہ جانے کی اجازت دیتے ہوئے وفاقی حکومت کوآئندہ سماعت پر تفصیلی جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے