اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول سبسڈی کا مکمل پلان مانگ لیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ 50 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا مکمل پلان دیا جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا، آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو زیادہ موثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ موٹر سائیکل اور 800 سی سی گاڑی مالکان کو سبسڈی دینے کی حکومتی تجویز تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے