سوات (مانند نیوز) سوات رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ گذرنے کے باوجود بریکوٹ میں گراں فروشی کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے۔سرکاری نرخ نامہ برائے نامہ ہر سبزی فروش و دکاندار اپنے من پسند ریٹ پر آزاد نہ عمل پیرا ہیں۔سرکاری نام کی کوئی چیز نہیں لاقانونیت معمول بن چکا ہے۔انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔تفصیلات کے مطابق بریکوٹ بازار میں سبزی فروش،پھل فروش کے علاوہ دیگر اشیائے خردونوش فروخت کرنے والوں نے روزہ داروں کو بے خوف و خطر لوٹنے میں مصروف ہے۔ایک طرف حکومت کی طرف سے ظالمانہ مہنگائی جبکہ دوسری طرف اشیائے خرودنوش والوں نے اپنی من مانی ریٹ مقرر کئے ہوئے ہیں۔سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کرنا دور کی بات وہ نرخ نامے کو خاطر بھی نہیں لاتے۔بریکوٹ انتظامیہ کی ناکامی پر یہاں کے عوام میں شدید اضطراب پایا جاتاہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہاں پر کوئی سرکار نامی چیز نہیں بلکہ علاقہ غیر ہے۔انتظامیہ کی خاموشی اب ایک سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہاکہ اس بابرکت مہینے میں اشیائے خرودنوش کی چیزوں میں حد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے وہ سمجھ سے بالاتر ہے۔افطاری کے وقت اپنے بھال بچوں کو روز مرہ کی چیزیں لانا اب ناممکن بن چکاہے۔سفید پوش طبقہ سب سے متاثر ہورہاہے۔بریکوٹ بازار اور مضافاتی علاقوں میں بریکوٹ انتظامیہ فوری طور پر ان منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور انہیں جرمانوں کے ساتھ ساتھ قانون کے مطابق جیل بھی بھیج دیا جائے۔اگر ان منافع خوروں کے خلاف بریکوٹ انتظامیہ نے بروقت اقدامات نہیں اٹھائیں تو احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے