سوات (مانند نیوز)سوات الخدمت فاؤنڈیشن سرسینئی نے غربت اور مہنگائی کی ماری عوام کیلئے امید کی نئی شمع روشن کردی۔ سرسینئی میں سستی روٹی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ غریبوں، ناداروں اور سفیدپوشوں کیلئے عصر سے افطاری تک سرسینئی خونہ گے بازار میں روٹی صرف10روپے میں دستیاب ہوگی۔ افتتاح کے وقت صدر الخدمت فاؤنڈیشن سوات محمد زادہ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن سرسینئی محمد ادریس اور مفتی سہراب واصل کے علاوہ دیگر رہنما جماعت اسلامی بھی موجود تھے۔ انہوں نے باقاعدہ طور سستی روٹی تندور کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام الناس موجود تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک کے طول وعرض میں غریبوں، ناداروں اور مصیبت زدوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔ جہاں بھی کسی کو تکلیف پہنچتی ہے الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار دادرسی اور خدمت کیلئے سب سے پہلے پہنچ جاتے ہیں۔ ملک کے باہر بھی اگر مسلم امہ پر کوئی زلزلوں، سیلاب یا طوفان وغیرہ کی صورت میں کوئی تکلیف آتی ہے تو الخدمت صف اول میں کھڑی ہوتی ہے اور ہر قسم امداد اور تعاؤن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں حالیہ مہنگائی کے طوفان میں جہاں سیاستدانوں کو اپنی سیاست اور کرسی کی پڑی ہوئی ہے، وہاں پر الخدمت غربت کی ماری عوام کیلئے طرح طرح کی آسانیاں پیدا کرنے میں ہراول دستہ کا کردار ادا کرتی ہے۔ سستی روٹی پروگرام بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔حکومت کوغریب عوام کی کوئی فکر نہیں۔ انہی غریبوں کی ٹیکسوں پر پلنے والے حکمران اور سیاستدان سستے آٹے کے نام پر غریبوں کی تذلیل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہی۔ یہ غریبوں کی غربت کا مزاق اڑانے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سستا آٹا تقسیم الخدمت کے حوالہ کردے تو الخدمت کے رضاکار غریبوں کے گھر گھر تک آٹا پہنچا دے گی۔ سستی روٹی پروگرام بھی الخدمت کا غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ایک کڑی ہے۔ جہاں تک ہوسکے الخدمت اپنی غریب عوام کیلئے سہولت فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا ئے گی۔ اس موقع پر عوام الناس نے الخدمت کی سستی روٹی پروگرام کو بہت زیادہ سراہا اور کہا کہ پورے ملک میں الخدمت فاؤنڈیشن ہی واحد تنظیم ہے جو غریبوں، ناداروں اور مصیبت زدوں کی دادرسی کرتی ہے۔ان حالات میں جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کوصرف اپنی سیاست کی پڑی ہے، الخدمت فاؤنڈیشن ہر جگہ غریبوں اور ناداروں میں اشیائے خوردونوش کے پیکیج تقسیم کرتی ہے اور غریبوں کی دادرسی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت نے غریب دوست اور عوام دوست ہونے کا حق ادا کردیا ہے اور عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے