ایبٹ آباد (مانند نیوز)کرسچن کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی، چرچز کی سکیورٹی، پادری حضرات کو وظیفے کی فراہمی، رمضان پیکج کے حوالے سے ایسوسی ایشن آف چرچز کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے انکے مطالبات سنے اور کرسچن کمیونٹی کو دیگر تمام شہریوں کی طرح ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے یقین دہانی اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں ایسوسی ایشن آف چرچز زاکر پال حسین ایڈوکیٹ، پادری رفیق جاوید،، پادری ایم فیاض، پادری سلیم غوری، پادری اسلم نزاک، جان اعجاز، ایلڈر نزیر مسیح، ایلڈر مجید بھٹی، ایلڈر عاشر گل، ایلڈر شجاع الدین، مسٹر دیاما اور دیگر معززین نے شرکت کی