پبی (مانند نیوز )تھانہ جلوزئی پولیس کی اہم کامیاب کاروائی۔سجاد وسیم ایڈوکیٹ اور صالح خانہ میں دوران ڈکیتی 75سالہ ضعیف العمر کو قتل کرنے والے گروہ کے 02 رْکن گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم۔نشاندہی پر آلہ قتل اور ملزمان کے حصے کا مالمسروقہ برآمد کیا ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پبی سرکل گلشید خان نے ہمراہ ایس ایچ او تھا نہ جلو زئی جمشید خان کے اپنے دفتر میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مورخہ03-09-2022 کو تھانہ جلوزئی میں مسماۃ (ن) نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ عشاء کے وقت اپنی بیٹی داماد اور شوہر کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ 04 نامعلوم ملزمان بامسلح گھر میں داخل ہوئے داماد اور بیٹی کو ایک کمرے میں بند کیا جبکہ مجھے دوسرے میں مزاحمت کرنے پر میرے شوہر پر تشدد کرکے گھر سے سونا،مختلف بانڈز،نقد رقم اور 6 عدد موبائیل چوری کرکے لے گئے۔اْنکے جانے کے بعد میرا شوہر تشدد میں زیادہ زخمی ہونے کی وجہ سے فوت ہو گیا۔اسی طرح 19-11-2022 کو ساجد وسیم ایڈوکیٹ کو نامعلوم ملزمان نے گھر جاتے ہوئے صالح خانہ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نا صر محمود نے میری سربراہی میں جمشید خان ایس ایچ او جلوزئی کو جلد از جلد دونوں مقدمات ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے احکامات جاری کئے۔تفتیشی ٹیم نے ان کیسز چیلنج کو سمجھتے ہوئے ازسر نو تمام حالات و واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش سے پوری طرح استفادہ حاصل کیا۔جس سے تفتیشی ٹیم کو علم ہوا کہ دونوں وقوعات میں ایک ہی گروہ ملوث ہے۔گروہ کی تلاش کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر مختلف مقامات پر چھاپے لگائے گئے۔شب وروز کی مسلسل محنت سے گروہ کے 02 ارکان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان عمران ولد افسر ساکن جبہ خٹک اور ترچی ولد سید محمد ساکن جبہ تر کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اْگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل اور ملزمان کے حصے کی مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔