جمرود (مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف جمرود آٹا تقسیم کے حوالے سے تحصیل چیئرمین کے اقدامات کو مسترد کردیتے ہیں اپنے کارکنوں میں آٹا ڈیلر شپ تقسیم کیے جس کی ہم مکمل مذمت کرتے ہیں صدیق افریدی،شمشیر آفریدی کا درجنوں کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس۔ جمرود پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدیق افریدی،چئیرمین شمشیر افریدی،چئیرمین شیر علی آفریدی،چیئرمین عرفان افریدی،چیئرمین صاحب خان افریدی،یوتھ کونسلر سید علی شاہ کونسلر امجد افریدی، کاشف افریدی،گوہر خان آفریدی و دیگر نے کہا کہ تحصیل چیئرمین الحاج سید نواب آفریدی کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ جمرود میں آٹا کی غیر منصفانہ تقسیم میں بھی تحصیل چیئرمین ملوث ہے اگر الحاج سید نواب کا رویہ درست نہ ہوا تو ہم سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے،مفت سرکاری آٹے کی لیسٹوں میں تحصیل چیئرمین نے اپنے بلدیاتی نمائندگان اور ورکرز کے نام شامل کرکے دیگر نمائندگان کی حق تلفی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح الحاج سید نواب تحصیل کے منتخب چیئرمین ہے بلکل اسی طرح دیگر پارٹیوں کے این سی وی سی چیئرمینان بھی اپنے علاقوں کے منتخب نمائندگان ہے لہذا انکو عزت دی جائے اور انکی حق تلفی نہ کی جائے۔تحصیل چیئرمین کو چاہیئے کہ وہ تمام پارٹیوں کے چیئرمینان کو ساتھ لیکر چلتے لیکن بدقسمتی سے وہ بدمعاش بنے ہوئے ہیں۔تحصیل چیئرمین الحاج سید نواب اپنا قبلہ درست کریں اور اپنا روائیہ ٹیک کریں بصورت دیگر انکے خلاف سڑکوں پر نکل آئے گے۔انہوں نے کہاکہ الحاج سید نواب آفریدی ضلعی انتظامیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کریں،ضلعی انتظامیہ کو نیوٹرل رہنے دیا جائے تاکہ عوام کی بغیر کسی سیاسی مداخلت کی خدمت ہوسکے۔