مالاکنڈ(مانند نیوز) 10 اپریل سے 14 اپریل تک ضلع لوئر چترال کے 7 یونین کونسلز میں منعقد ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کے زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں اے سی چترال،اے سی دروش,ڈی ایچ او, کوآرڈینیٹر ای پی آئی سمیت دیگر افسران اور مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آنے والی پولیو مہم میں درپیش مشکلات,اور ہدف کے حصول سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو لوئر چترال میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے۔