مالاکنڈ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی نے کاروائی کرتے ہوئے ضلع باجوڑ میں مفت آٹے کے معیار، مقدار اور تقسیم کار کے بارے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا۔ چیکنگ کے دوران پھاٹک بازار میں بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ایک ڈیلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ڈیلر کے گودام پر چھاپہ مار کر 230 بوری 20-Kg,اور 128 بوری 10-KG کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کئے. اے سی خار نے گودام کو فوری طور پر سیل کرنے اورڈیلر کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت باقاعدہ FIR درج کرنے اور قانونی کارروائی شروع کرنے کا حکم جاری کردیا۔