پبی (مانند نیوز )اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ مریم بختاور کی سربراہی میں ویلج گرلز ڈگری کالج کاہی میں کھلی کچہری منعقد ہوئی کھلی کچہری میں کثیر تعداد میں کالج کی بچیوں اور اساتذہ نے شرکت کی اس موقع پر تحصیلدار جہانگیرہ, نمائندے ٹی ایم اے اور تمام محکموں کے افسران موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے سی ایس ایس امتحان کے حوالے سے بچیوں کو تفصیلی آگاہ کیا اور کھلی کچہری میں لوگوں اور طا لبات کے مسا ئل سنیں تحصیلدار جہانگیرہ محمد سعید نے وراثت سمیت دیگر محکمہ مال کے حوالے سے فرم کو آگاہ کیا۔ اور مسائل سنیں آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے پرنسپل اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور انکو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس قسم کی کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہوسکیں۔