پاراچنار ( مانند نیوز) پاراچنار میں پہلی بار خواتین کیلئے سہولت ڈیسک کا افتتاح کردیا گیا .ڈپٹی کمشنر کرم سید سیف السلام نے آج یونائیٹیڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تعاون اور ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفئیر کے اشتراک سے سوشل ویلفئیر دفتر بمقام آرمی کالونی شلوزان روڈ پر خواتین سہولت ڈیسک کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم محمد عمران، اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم امیر نواز، پراجیکٹ منیجر محمد اعجاز خان،ڈائریکٹوریٹ سوشل ویلفئیر کے پراجیکٹ منیجر امجد خان، سوشل ویلفئیر آفیسر محسن بنگش، چائلڈ پروٹیکشن کوارڈینیٹر تنویر خان،خواتین سہولت ڈیسک آفیسر ثمینہ اور بشیر خان بھی موجود تھے پراجیکٹ منیجر نے ڈپٹی کمشنر کرم سہولت ڈیسک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ خواتین سہولت ڈیسک سے ضلع کرم کے خواتین کو گھریلو تشدد کی صورت میں حمایت و تعاون کی فراہمی کیساتھ جسمانی اور نفسیاتی صحت کی خدمات تک رسائی فراہم کریگی جبکہ وکیل اور دیگر قانونی سہولیات تک مفت رسائی دے گی ‘، معذور خواتین کیلیے معاونت و خدمات اور سرکاری دستاویزات کے حصول میں تعاون کریگی اور علاقے کی خواتین تک تعلیم و ہنر کیلئے رہنمائی بھی کریگی.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے