ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں 41ویں اکیڈمک کونسل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر جبار خان سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز اور تمام ممبران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر اکیڈمکس وسیم خان کٹی خیل نے 41ویں اکیڈمک کونسل کا ایجنڈا آئٹم پیش کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ یونیورسٹیوں کی ترقی میں ریسرچ کلچر کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے جس پر تمام شعبہ جات کے سربراہان کو سختی سے عملدرآمد کروانا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ تمام طلبا میرے بچوں کی طرح ہیں۔ اپنے بچوں کے طرح ان طلبا کو بھی بہتر اور معیاری تعلیم کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ میرادل بالکل صاف ہے اور تمام ملازمین میرے لئے برابر ہیں ۔ اگر کسی کو کوئی بھی مسئلہ ہو تو میرے دفتر میں آئے اور مجھے سے ملے میں آپ میں سے ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی ترقی ، بہتری اور خوشحالی کیلئے تمام ملازمین کو اپنے دلوں کو صاف کرکے خلوص نیت سے ملکر کام کرنا ہوگا ۔تبھی یہ ادارے ترقی کرکے گا ۔اس قدیم جامعہ گومل کے ہم پربہت احسانات ہیں اور گومل یونیورسٹی ہم سب کا ادارہ ہے اور ہم سب اسی سے پڑھ کر آج یہاں تک پہنچے ہیں ۔وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ڈائریکٹر اکیڈمکس وسیم خان کٹی خیل کو ہدایت دیں کہ وہ اساتذہ جن کے نام ہائیر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) اسلام آباد کی ایپرووڈ سپروائزر کی لسٹ میں شامل نہیں وہ فوری طور پر تمام تر قانونی کوائف مکمل کرکے ایچ ای سی کو بھیجیں اور اپنے نام اپرووڈ سپوائزر کی لسٹ میں شامل کریں اور اسکے ساتھ ساتھ تمام شعبہ جات کے پی ایچ ڈی اور ایم فل کے سپروائزر اپنے اپنے طلباء کے موجودہ سٹیٹس کے بارے میں بھی فوری طور پر لیٹر لکھ کر جواب لیں۔میٹنگ میں گومل یونیورسٹی ملازمین کے بچوں کیلئے 1/3کی سہولت کی بھی منظوری سمیت یونیورسٹی میں علم و تحقیق کی بہتری سمیت طلباء کے کئی اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور اہم فیصلے کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے