وانا (مانند نیوز) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان لوئر وانا محکمہ جنگلات کی دیکھ بھال کیلئے بھرتی ہونے والے سینکڑوں (انکلوژرز) نگہبانوں کو گزشتہ ایک سال سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف اعظم ورسک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اعظم ورسک بازار میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے زاہد نور وزیر، طارق وزیر اور حیات وزیر ودیگر نے سیکرٹری محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا اور ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر (ڈی ایف او) جنوبی وزیرستان سے پر زور مطالبہ کیا کہ ہماری نگہبانوں کی بند تنخواہیں ریلیز کرنے کے لئے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔
دوسری جانب ڈی ایف او جنوبی وزیرستان ذیشان نے بند تنخواہیں ریلیز کرنے کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ نو دس ماہ سے 10-BTTP کے تحت فنڈز کا کوئی اجراء نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے اس دفتر کے لئے مشکل صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اس فاریسٹ ڈویژن میں 10-BTTP کے تحت 375 انکلوژرز قائم کیے گئے ہیں اور بعد میں ان انکلوژرز کی دیکھ بھال کے لیے نگبانوں کو ملازم رکھا گیا ہے۔لیکن یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ دفتر فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی اجرت ادا کرنے سے قاصر ہے۔ اسی طرح چوکیداروں اور دیگر کاموں پر کام کرنے والے مزدوروں کو عرصہ دراز سے تنخواہ نہیں دی گئی ہیں، اس کے نتیجے میں چوکیدار اپنی اجرت کی ادائیگی کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ حال ہی میں وانا میں میڈیا کے سامنے باغبانوں، چوکیداروں اور مزدوروں کی طرف سے ایک اجتماعی احتجاج کیا گیا جس میں انہوں نے دھمکی دی کہ ان کا احتجاج پشاور اور اسلام آباد تک پھیل سکتا ہے۔
لہذا گزارش ہے کہ 10-BTTP کے تحت فنڈز کے جلد اجراء کے لئے متعلقہ سہ ماہی سے رجوع کریں تاکہ نگہبانوں، چوکیداروں اور مزدوروں کو ادائیگیوں کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔ مزدوروں کی طرف سے اس دفتر میں جمع کرائی گئی درخواستیں آپ کی اچھی خود مشاہدہ کے لئے اس کے ساتھ منسلک ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ ہماری گزشتہ ایک سال سے (انکلوژرز) نگہبانوں کی تنخواہیں بند ہیں، جس کی وجہ سے ہمارے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ لہذا فنانس ڈویژن اس بابرکت ماہ رمضان کی خاطر بند تنخواہیں ریلیز کئے جائیں تاکہ ہمارے گھروں کے کیچن کا پہیہ چل سکیں۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے تنخواہیں ریلیز کرنے کے مطالبات درج تھے۔ انکلوژرز / نگہبان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری تنخواہیں جلد ریلیز نہ ہوئیں، تو ہم پولیو سے بائیکاٹ کرنے کے ساتھ فارسٹ آفس کے سامنے دھرنا دینگے۔ اگر یہاں ہمارا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم پشاور میں متعلقہ حکام کے آفس کے سامنے دھرنا دینگے، دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہماری تنخواہیں ریلیز نہ ہوجائیں۔