تخت بھائی(نمائندہ مانند ) تخت بھائی کے جہانگیر آباد خٹکو کلے میں سی ٹی ڈی مردان نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد پر چھاپہ مارا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق مبینہ دہشت گرد نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کھول دی جس سے سی ٹی ڈی کا اہلکارعثمان خان جاں بحق جبکہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے مطلوب دہشت گرد مولانا فواد بھی ہلاک ہوگئے ہے۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔سی ٹی ڈی کے صلاح الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی پولیس مردان نے خفیہ اطلاع پر تخت بھائی کے علاقے خٹکو کلے جہانگیر آباد میں کاروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد مولانا فواد پر چھاپہ لگایا اس دوران مبینہ دہشت گرد نے دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس سے سی ٹی ڈی پولیس کا اہلکار جان بحق جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مبینہ دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تخت بھائی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا-

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے