کراچی(مانند نیوز ڈیسک)کراچی میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کی تحقیقات میں ان کی اسسٹنٹ قرا ةالعین کو قتل کے شبہ میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس زرائع کی جانب سے بتایا گیا ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ قرةالعین کو پولیس حکام نے باقاعدہ حراست میں لے لیا ہے۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ زخمی اسسٹنٹ ڈاکٹر قراة العین پر مقدمے میں شک کا اظہار کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اسسٹنٹ نے جو بیان قلم بند کرایا وہ بھی مشکوک ہے۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق زخمی اسسٹنٹ کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس زرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ قراة العین کو پولیس حراست میں گارڈن تھانے منتقل کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز گارڈن پولیس اسٹیشن میں ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا مقدمے کے متن میں قراة العین پر مقتول ڈاکٹر کے بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا۔پولیس ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے قراة العین کو وومن تھانہ صدر میں زیر حراست رکھا جائے گا۔ڈاکٹر بیربل کے قتل کے حوالے سے تحقیقاتی اور تفتیشی حکام باریک بینی سے تفتیش کر رہے ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تفتیشی حکام کی جانب سے کراچی کے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے