دیر لوئر (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین افتخاراحمد کے زیرصدارت جنگلات میں آگ لگنے کی روک تھام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسرکٹ فارسٹ آفیسر شاہ خالد نے فورم کو تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے بتایاکہ دیر پائین میں 25170 ایکڑ رقبے پر پروٹیکٹیو فارسٹ ہیں جبکہ 19000 ایکڑرقبے پر پرائیوٹ سٹیٹ لینڈ فارسٹ ہیں۔دیر پائین میں 37 ہاٹ سپاٹ ہیں جہاں آگ لگنے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں جہاں جنگلات موجود ہیں وہاں چوکیدار مقرر کی گئی ہیں اور لوکل سطح پر کمیٹیاں بھی بنائیں گئیں ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات ہماری قومی اثاثہ ہیں اس کی تحفظ ہر شہری پر فرض ہیں۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہیں جہاں موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت نقصان ہوا۔ اس ہفتے تمام اسسٹنٹ کمشنرز سٹیک ہولڈرز کے ساتھ جنگلات میں آگ کی روک تھام کے حوالے سے میٹنگ منعقد کریں اور اس حوالے سے مناسب پلان بنائیں۔ریسکیوں 1122 جنگلات میں لگنے والے آگ کی روک تھام کے حوالے سے ٹرئینگ سیشنز کا انعقاد کریں۔جنگلات میں آگ کی روک تھام، اس کی اسباب اور جنگلات سے متعلق قوانین کے حوالے سے آگاہی پمپلٹ تیار کریں اور اس کو تمام تعلیموں اداروں ویلیچ کونسل سیکرٹریز میں تقسیم کریں اور سوشل میڈیا اور فرنٹ میڈیا پر بھی خصوصی آگاہی مہم چلایا جائے۔ تمام سٹیک ہولڈرز ہاٹ سپاٹ والے جگہوں پر مانیٹرنگ اورسیکورٹی یقینی بنائے۔ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سیاحتی مقامات اور ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کریں اور اس کی تفصیل تمام آسسٹنٹ کمشنرز اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ شئیر کریں۔ ان علاقوں میں عوامی آگاہی کے لئے بورڈ نصب کیا جائے۔ جنگلات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر پائین ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس طارق حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالولی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جان محمد، اسسٹنٹ ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ عامر نظام درانی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ڈی۔ایچ۔او ڈاکٹر عبدالولی خان، نمائیندہ ریسکیوں 1122، ڈسٹرکٹ سیول ڈیفنس انچارج شہزاد درانی، تمام تحصیل میونسپل آفیسرز، ایس۔ڈی۔ایف۔او محکمہ جنگلات نے شرکت کی۔