سوات(مانند نیوز)یونیورسٹی آف سوات کے کنٹرولرامتحانات محمدریاض مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعدریٹائرڈہوگئے ہیں ان کے اعزازمیں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرحسن شیرکی سربراہی میں الوداعی تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں مختلف تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اورفیکلٹی ممبران کے ساتھ ساتھ انتظامی افسران واہلکاروں نے بھی شرکت کی اورمحمدریاض کی خدمات کوسراہتے ہوئے انہیں تحائف بھی پیش کیے۔ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرحسن شیرنے کہاکہ محمدریاض کی انتھک محنت اورادارے کے ساتھ ان کی والہانہ وابستگی کوہمیشہ کیلئے یادرکھاجائے گا۔ انہوں نے کہ انہیں اس بات پرخوشی ہے کہ آج ایک سینئر ممبرکوباوقاراندازمیں رخصت کرنے کی روایت ڈالی گئی ہے وہاں انہیں بحیثیت وائس چانسلراس بات پررنج بھی ہے کہ وہ ایک تجربہ کارٹیم ممبرسے محروم ہونے جارہے ہیں۔ اس موقع پراپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کنٹرولرامتحانات نے تمام تدریسی وانتظامی سٹاف کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ انہوں نے ایک مختصرٹیم کے ساتھ یونیورسٹی آف سوات میں ایک ذمہ دارکی حیثیت سے جوسفرشروع کیاتھاوہ ان کی زندگی کایادگارسفررہاہے وہ دعاگوہے کہ یونیورسٹی ڈاکٹرحسن شیرکی قیادت میں مزیدترقی کے منازل طے کرے۔ تقریب میں شریک رجسٹرارامتیاعلی، ٹریژررفیاض احمدخان اور ارشدعلی خان سمیت متعددتدریسی اورانتظامی افسران نے بھی محمدریاض کی خدمات کوسراہااوران کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے