بریکوٹ(مانند نیوز)سوات میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام رہا۔۔ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی صرف اور صرف فوٹو اسیشن تک محدود رہی جبکہ نرخ نامہ روز انہ کی بنیاد پر تیار کیا جاتاہے مگر دکانداروں پر اس پر عمل درآمد کرانے پر کمزور پڑھ گئے ہیں۔منافع خوروں کاعوام کو لوٹنے کا مکمل طور پر اجازت ہے جس کی وجہ سے عوام کا ضلعی انتظامیہ پر اعتماد ختم ہوچکاہے۔منافع خور کیوں اتنے طاقتور ہوچکے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کیوں خاموش ہے یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع سوات میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں منافع خور عوام کو جس بدترین طریقے سے عوام کو لوٹ رہے ہیں شاہد یہی اس کی مثال تاریخ میں مل سکے۔نرخ نامہ برائے نام رہ چکا ہے اشیائے خوردنوش من مانی قیمتوں میں فروخت کیا جاتاہے۔سوات کے سات تحصیلوں سے عوامی شکایات میڈیا کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کو موصول ہوتے ہیں کہ عوام بری طرح خود ساختہ مہنگائی کی زد میں ہیں اور اب روز بروز اس خودساختہ مہنگائی کی وجہ سے ہماری قوت خرید جواب دے چکی ہے۔ان منافع خوروں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے مگر ابھی تک ضلع سوات میں کسی بھی علاقے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ان منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی کوئی رپورٹ نہیں آئی۔اگر انتظامیہ نے اب بھی خاموشی نہیں توڑی اور ان منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن نہیں لیا تو خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ عوام خود ان منافع خوروں کے خلاف ایکشن لے کرخود میدان میں اتریں گے جو کہ یہاں کے امن وامان کے لئے خطر ہ ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے