مردان( نمائندہ مانند) غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے زیر اہتمام مردان میں معذور افراد میں مفت وہیل چیئرز کی تقسیم کا ایک تقریب منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمند تھے.اس موقع پر ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے چئیر مین تیمور خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ایمل مہمند نیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن خالصتا انسانی بنیادوں پربلا تفریق خدمات سر انجام دے رہی ہے، مخصوص افراد کو صحت کی سہولیات کی عدم دستیابی، کم تعلیمی مواقع، دوسروں کی نسبت کم معاشی وسائل جیسے مسائل کا سامنا ہے، جن کا ہم سب نے مل کر حل نکالنا ہوگا، ان مسائل کا ایک حل تو جسمانی اعتبار سے ان افراد کی فلاح و بہبود سے متعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد کی بحالی سے معاشرے میں مثبت اثرات مرتب ہونگے، افراد باہم معذوری کیلئے مختلف پروگرامز کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ یہ افراد معاشرے میں دوسرے افراد کا محتاج ہونے کے بجائے خود انحصاری کی طرف مائل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان نینے اب تک ہم صوبہ خیبر پختو نخوا میں درجنوں معزور افراد کو وہیل چیئرز فراہم کر چکے ہیں اور یہ مشن اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے