چکدرہ(مانند نیوز)جماعت اسلامی لوئر دیر کے اعلی سطحی وفد کا صاحبزادہ محمد یعقوب خان نامزد امیدوار برائے Pk13 کی سربراہی میں ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رشید احمد اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء الرحمن کے ساتھ ملاقات۔ ملاکنڈ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔ ملاکنڈ یونیورسٹی ہمارا ہی پروجیکٹ ہے۔ اس کی تعلیمی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مل جل کر یونیورسٹی کو مزید ترقی دیں گے۔ دیر پائین ایک پر امن اور علم دوست ضلع ہے۔ یہاں پر امن تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔طلباء کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ کی ضرورت ہے۔ وفد میں Pk17 کے نامزد امیدوار سعیدگل ، Pk16 کے نامزد امیدوار شاد نواز خان ، pk 14 کے نامزد امیدوار عزیز اللہ خان ،جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع دیر پائین انجنئیر حافظ یعقوب الرحمن ، نائب امیر ضلع سلطنت یار ایڈوکیٹ ، تحصیل امیر ادینزئی ڈاکٹر بشیر محمد، یوتھ صدر عتیق الرحمن، شعبہ تعلیم کے نگران سید محمد شاہ ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ضیاءاللہ ،لیاقت الملک صدر جماعت اسلامی یوتھ ادینزئی سید ابراہیم عالم بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے تمام تجاویز اور تعاون کا خیر مقدم کیا۔ وفد کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے