کرک(مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کمپیوٹر سائنس کے ایم ایس سکالر وجاہت اکبر نے جمعرات کے روز یونیورسٹی میں اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کرکے ایم ایس کمپیوٹرسائنس کی ڈگری مکمل کی ـاس ضمن میں جاری کردہ یو نیورسٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتا یا گیا ہے کہ وجاہت اکبر کے سپروائزرخوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ بائو انفارمیٹکس کے سربراہ ڈاکٹر محمد انعام الحق تھےجبکہ انکے بیرونی ممتحن قائداعظم یو نیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر عدیل انجم تھے ۔ اس دفاع کے موقع پر کنٹرولر امتحانات خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک ڈاکٹر محمد زبیر اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے ۔ یاد رہے کہ سکالر وجاہت اکبر نے مقررہ مدت کے اندر ایم ایس کی ڈگری مکمل کی ہے ـ