غزنی خیل(نمائندہ مانند) سیف ﷲ برادران کے والد محترم بیرسٹر خان سیف ﷲ خان کی 59_ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ دیگر سالوں کیطرح اس سال بھی برسی کی بڑی تقریب سیف ﷲ برادران کی رہائشگاہ غزنی خیل میں منعقد ہوئی تقریب میں سنئیر و مرکزی رہنما ء انور سیف ﷲ خان ، عثمان سیف ﷲ خان ، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام ﷲ خان ، تحصیل چیئرمین غزنی خیل ذیشان محمد خان ، اقبال حسین ایڈوکیٹ ، حاجی محمد ادریس خان ، آیڈوکیٹ انعام ﷲ خان ، ڈپٹی چئیرمین تحصیل نورنگ ملک شفیع ﷲ خان ، علماء کرام ضلع بھر سے عمائدین علاقہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ قرآن خوانی کے بعد بیرسٹر خان سیف ﷲ خان ، بیگم کلثوم سیف ﷲ خان کی درجات کی بلندی ، سیف ﷲ فیملی کی خیر و عافیت ، ذولفقار علی بھٹو ، ضلع لکی مروت میں آمن و آمان کا قیام ، ملک قوم کی سلامتی ، ترقی ، خوشحالی کے لیئے اجتماعی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر شرکاء نے بیرسٹر خان سیف ٰﷲ خان کی سیاسی ، فلاحی و عوامی خدمات کو بے حد سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ برسی کی موقع پر دس بڑے جانوروں کا خیرات بھی غرباء ، یتیموں ، مساکینوں میں تقسیم کیا گیا ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے