لاہور(مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں انتخابات لڑنے والے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے سے پہلے انٹرویو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پہلے روز پی پی 1سے لیکر پی پی 50تک صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے بلایا گیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان براہ راست پنجاب کے صوبائی حلقوں کے امیدواروں سے انٹرویو کریں گے، پی پی 1 سے 50 تک میں راولپنڈی، اٹک، بھکر، چکوال جہلم، خوشاب اوردیگر اضلاع کے امیدوارانٹرویو دیں گے۔ تمام اضلاع کے انٹرویوز کا سلسلہ مکمل ہوتے ہی ٹکٹوں کا حتمی اعلان بھی کردیا جائے گا، عمران خان براہ راست امیدوار کی اہلیت کا خود جائزہ لیں گے، پارٹی اورکارکنوں کا فیڈ بیک بھی لیا جائے گا، پارٹی تمام حلقوں بارے شارٹ لسٹڈ امیدواروں سے قیادت کو پہلے ہی آگاہ کرچکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے