شہید بینظیرآباد(مانند نیوز ڈیسک)سندھ کے ضلع شہید بینظیرآباد کے علاقے قاضی احمد میں پولیس نے قومی شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے لینڈ کروزر گاڑی سے 7 من 26 کلو چرس برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او قاضی احمد وحید شیخ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ناکہ بندی کر کے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے منشیات فروش نے گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ایک ملزم عارف پٹھان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا دوسرا ملزم دائود پٹھان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے گاڑی چرس سمیت تھانے منتقل کر دی ہے۔سفید رنگ کی لینڈ کروزرگاڑی کانمبر بی جے 9783ہے۔زخمی ملزم کو سول اسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا ہے اور گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی کہ چرس کس کی ملکیت تھی اور کہاں سے کہاں لے جائی رہی تھی۔