بٹ خیلہ (مانند نیوز)مسلم لیگ (ق) خیبرپختو نخواکے سینئر رہنما اور ملاکنڈ ڈویژن کے سابق صدر گل زمین نے کہا ہے کہ مخلص لیگی ورکرز نے ہمیشہ پارٹی کے خلاف مفاد پرست عناصر کی سازشیں بری طر ح ناکام بنائی ہیں اور چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پارٹی پوری طر ح منظم اور فعال ہے غلط فہمیاں پھیلانے والے مفاد پرست عناصرکبھی بھی اپنے مزموم مقاصد میں کامیابی حا صل نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ مسلم لیگ (ق)اپنے قائد چوہدری شجاعت حسین اور جنرل سیکرٹری وفاقی وزیرخوراک طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں پوری منظم اور فعال ہے انھوں نے افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی انھوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انصاف کی تو قع ظاہر کرتے ہو ئے کہا کہ یہ عناصر باقاعدہ طور پر تحریک میں شامل ہو چکے ہیں اسلئے اب ان کا ق لیگ سے کوئی تعلق اور واسطہ نہیں وہ ق لیگ پر قبضے کا خواب دل سے نکال دیں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے ہمیشہ ملک وقوم کی ترقی خو شحالی اور استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہیاور آئندہ بھی اپنا کردار پہلے سے بڑھ کر ادا کرے گئی انھوں نے کہا کہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں آئندہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور اس میں بھرپور کامیابی حا صل کر ے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے