اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دستور پاکستان 1973 کے 50 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک پیش کرتا ہوں،آئین بنانیوالوں کو سیاسی دور اندیشی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔1973 کے دستور کے 50 سال مکمل ہونے پر پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ دستور پاکستان 1973 کے 50 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک پیش کرتا ہوں دستور کا تحفہ دینے والے تمام قائدین، جماعتوں، ارکان پارلیمان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان تمام محترم شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پچاس سال میں آئین کی عزت و حرمت بڑھائی، اس کی مضبوطی میں کردار ادا کیا،دستورِ پاکستان 1973 قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور بانیان پاکستان کی بصیرت کا نچوڑ ہے10 اپریل 1973 سے 10 اپریل 2023 تک دستور پاکستان نے قوم کو متحد رکھا ہے دستور ہی پاکستان میں رہنے والی تمام قوموں کا متفقہ عمرانی معاہدہ ہے دستور تمام ریاستی اداروں کی ماں ہے سانحات، حادثات اور سازشی واقعات کے باوجود آئین نے اپنے وجود کو برقرار رکھا ذوالفقار علی بھٹو آئین کے معمار بھی تھے اور اس کے لئے جان قربان کرنے والے بھی محترمہ بے نظیر بھٹو اور قائد محمد نوازشریف کو خاص طور پر سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آئین کی سربلندی، حفاظت اور فروغ کے لئے تاریخی کردار ادا کیا،تاریخ کا حسین اتفاق ہے کہ آئین کی گولڈن جوبلی مناتے ہوئے ملک میں آئین، جمہوریت اور عوام دوست جماعتیں اقتدار میں ہیں آئین کی گولڈن جوبلی ایسے موقع پر آئی ہے جب تاریخ میں پہلی بار تمام جماعتوں نے مل کر آئین کی طاقت سے ووٹ چور سلیکٹڈ مسلط ٹولے کو اقتدار سے نکال باہر کیا،آئین پاکستان کا محافظ اور سمت نما ہے، اس کی حفاظت جان دے کر بھی کریں گے، ملک کو معاشی ترقی و خود انحصاری سے ہمکنار کرکے اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لاکر آئین کی طاقت اور شان بڑھائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے