بٹ خیلہ (مانند نیوز)بٹ خیلہ سٹی اور گرد ونواح میں لاوڈ سپیکر کے ذریعے سبزی فروخت کر والوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا خواتین اور بچے ذہینی مریض بن گئے بٹ خیلہ کے بازار اور گلی محلوں میں صبح سویرے مختلف گاڑیاں آکر جگہ جگہ کئی گئی گھنٹے کھڑی ہوجاتی ہیں اور لاوڈ سپیکر کے ذریعے تیز آوازمیں سبزی وغیرہ فروخت شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کی نیندو آرام کے ساتھ ساتھ عبادت متاثرہ ہو تی ہے اور طلبا و طالبات کی سٹڈی میں خلل بھی پڑتا ہے یہ سلسلہ عر صہ دراز سے جاری ہے صورت حال کی وجہ سے کئی جگہوں پر نوبت لڑائی جھگڑے تک پہنچ چکی ہے تیز آواز اور شور شرابہ وائس پالو شن ایکٹ کے تحت باقاعدہ جرم ہے متاثرہ شہریوں نے ملاکنڈ انتظامیہ سے لاوڈ سپیکر کے ذریعے اشیاء کی فروخت اور اس کے غلط استعمال پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے اس کے علاہ سماجی وسیاسی حلقوں کو بھی اس کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کر نا چا ہئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے