کاٹلنگ(مانند نیوز)کاٹلنگ کا ایک اور سپوت وطن عزیز پر قربان ہوگیا ایف سی اہلکار نائیک مقرب خان 2 دن پہلےضلع خیبر تحصیل باڑہ میں سیکورٹی فورسز پر دھماکے میں زخمی ہوگئے تھے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آج خالق حقیقی سے جاملے، شہید مقرب خان کو اپنے آبائی گاؤں کاٹلنگ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ایف سی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں علاقہ کے مشران، سیاسی و سماجی کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ افسوسناک واقعہ پر علاقے کی فضا سوگوار رہی اور مقامی لوگوں نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔شہید بیوہ اور 5 بچے سوگوار چھوڑ گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے