ہنگو(مانند نیوز) ہنگو پولیس نے سی ٹی ڈی کو مطلوب اہم ملزم کو گرفتار کر لیا، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف بہادر نے ہنگامی پریس کانفرنس میں ملزم شیر احمد ولد شیر زمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ملزم ایک ٹیچر کے قتل سمیت متعدد مقدمات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کوہاٹ۔ کو مطلوب تھا، ملزم کو خصوصی ٹیم نے ٹریس کر کے لاہور سے گرفتار کیا، ملزم کے سر کی قیمت دس لاکھ مقرر تھی،ڈی پی او آصف بہادر، تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سی ٹی ڈی کو مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او آصف بہادر نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم شیر احمد ولد شیر زمان کوہاٹ سی ٹی ڈی کو علت نمبر 5 زیر دفعہ 324/34، 7ATAمیں مطلوب تھا اور اس نے اس کے علاوہ2008 میں ہنگو میں سرکاری ٹیچر کو قتل اور پھر 2018 میں ملک حسین ولد ملک محمد خان نامی شخص کو شدید زخمی کیا تھا۔ڈی پی او نے ملزم کی گرفتاری کے لییائی ٹی انچارج آصف خان کی نگرانی میں ایک سپیشل ٹیم مقررکیجس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزکورہ دہشت گرد ملزم کو ٹریس کرکیلاہورسے کامیاب کاروائی میں گرفتار کر لیا۔ڈی پی او کے مطابق ملزم کے سر کی قیمیت دس لاکھ مقرر تھی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو آصف بہادر نے کامیاب کاروائی پر ائی ٹی انچارج آصف خان اور ٹیم ممبران کی ستائش کرتے ہوئے انعام دینے کا اعلان کیا۔ڈی پی او نے اس عزم کو دہرایا کہ ہنگو پولیس ائی جی خیبر پختون اخترحیات خان اور ریجنل پولیس افیسرکوہاٹ ریجن شیراکبر کی رہنمائی میں امن و آمان کو برقرار رکھنے، جرائم کی بیخ کنی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت یکسوئی اور جانفشانی سے فرائض ادا کرتی رہے گی۔