پشاور(نمائندہ مانند)محکمہ مال و پٹوار سے متعلق شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری، بلا تعطل خدمات کی فراہمی مشن ہے. معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون
نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ کی انقلابی اقدام کے بعد محکمہ مال اور پٹوار کے متعلق عوامی شکایات بذریعہ وٹس ایپ موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں جس کی بروقت شنوائی اور حل پر فوری عملدرآمد کا سلسلہ بھی جاری ہے. اس سلسلے میں معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے بذات خود منگل کو بذریعہ ٹیلیفون عوامی مسائل سنے اور اس کے بروقت حل کے لیے اقدامات جاری کر دئیے.
معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے مختلف عوامی ٹیلی فون کالز سنتے ہوئے ریمارکس دئیے مختلف عوام تک خدمات کی بلا تعطل فراہمی مشن ہے. اس سلسلے میں محکمہ مال اور پٹوار سے متعلق عوام نے اپنی جائز شکایات تمام ضروری دستاویزات اور شواہد کے ساتھ بذریعہ وٹس ایپ ہمیں پہنچانا شروع کر دئیے ہیں. انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں لیکن اگر کسی بھی شخص کو محکمہ مال و پٹوار بارے جائز شکایت ہو تو براہ راست وٹس ایپ نمبر 03334445897 پر رابطہ کر سکتے ہیں، جس پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں.

نگران معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے محکمہ مال کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال میں پٹواریوں سمیت ہر قسم کے تبادلوں پر تا حکم ثانی تک پابندی ہے لیکن اگر کہیں پر انتہائی ضرورت ہو تو پھر وہاں پیشگی منظوری سے تبادلے ہوں گے. انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دئیے گئے ہیں کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر اور من پسند پوسٹنگ اور تبادلے کے لیے دفاتر کے چکر لگانے والوں اور سفارش کرنے والے پٹواریوں اور دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ پٹواری ملازم رکھنے پر پابندی ہوگی، حلقہ پٹوار کے جملہ باضابطہ تعینات پٹواری ہی انجام دیں گے.

لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پر بات کرتے ہوئے نگران معاون خصوصی پیر ہارون شاہ نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن اور نظام میں درکار اصلاحات کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں. معاون خصوصی پیر ہارون شاہ نے نے مزید کہا کہ پٹوار اور محکمہ مال سے متعلق خدمات کی فراہمی اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے سرکاری حکام اور اچھی شہرت کی حامل شخصیات پر مشتمل صوبائی اور ضلعی سطح کی کمیٹیاں بنائی جائیں گی. ہر قسم کی اراضی بالخصوص بیواؤں اور یتیموں کی ملکیتی اراضی شاملات پر ناجائز قبضوں کی روک تھام کے لیے انتظامی اور پولیس افسران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو مقامی عمائدین اور علماء کرام کی مشاورت سے کریں گی.

عوام سے اپیل کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے کہا کہ محکمہ مال و پٹوار سے متعلق عوام اپنی شکایات سامنے لے آئے. کیونکہ ہم محکمہ مال میں سزا اور جزا کا موثر نظام وضع کر رہے ہیں. تاکہ کوئی غیر قانونی عمل نہ کریں.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے