بریکوٹ(مانند نیوز ) بریکوٹ مینا بازار میں عید الفطر کے قریب آتے ہی رش میں روز بروز اضافہ ہو رہاہے۔لوگ اپنے لئے اور اپنے بچوں کے لئے عید الفطر کی خریداریوں میں مصروف نظر آرہے ہیں۔حالیہ مہنگائی نے بڑی تعداد میں لوگو ں کو بری طر ح متاثر کیا ہوا ہے وہ اپنے بچوں کے لئے نئے کپڑے جوتے خرید نے کی استطاعت نہیں رکھتے۔بریکوٹ مینا بازار میں جوتوں،ملبوسات کے علاوہ دیگر چیزوں کا کوئی مقررہ قیمتیں نہیں ہیں ہر دکاندار کی اپنی مرضی کے مطابق سودا فروخت کررہے ہیں ایک طرف ملک میں مہنگائی جبکہ دوسری طرف یہاں کے خود ساختہ مہنگائی نے بھی بچوں کی عید کی خوشیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے۔مینا بازار میں ایک دکاندار نے کہاکہ جوتوں اور کپڑو ں کے علاوہ دیگر میناری چیزوں میں حد درجہ اضافہ ہوا ہے پہلے ایک جو تا پانچ سو یا ہزار کا ہوتا تھا اب وہی جوتے اور کپڑے کی قیمتوں میں پانچ سو فی صد اضافہ ہوا ہے۔جس قیمت پر ہم جو چیز فروخت کردیتے ہیں وہ چیز اسی قیمت پر دوبارہ نہیں ملتا جس کی وجہ سے ہمارے کاروبار بھی متاثر ہورہے ہیں۔وہاں پر موجود ایک شخص اسد خا ن نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی کی بدترین لہر ہے مگر پھر بھی اتنی قیمتیں زیادہ نہیں ہوئی ہیں جتنے یہاں کے دکانداران کما رہے ہیں۔بریکوٹ بازار صوبہ خیبر پختون خوا کا سب سے مہنگا ترین بازار ہے۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں یہاں کے اشیائے خردونوش فروخت کرنے والوں نے جو لوٹ مار کی اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے ہمارے بچے نئے کپڑوں اور جوتوں سے محروم رہیں گے کیونکہ ان کے لئے حلا ل رزق پیدا کریں یا عید کے لئے نئے کپڑے اور جوتے خریدیں۔سروے کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ امسال مینا بازار میں وہ رش نہیں ہے جو کہ ماضی میں ہوتا تھا