ہنگو(مانند نیوز) ضلع ہنگو میں مستحقین نے ایک لاکھ 63 ہزار 500 مفت آٹے کے تھیلے تقسیم، 54 ہزار 505 خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کر چکے، آٹے کی تقسیم کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، عوام کو آٹے کے حصول میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی بہترین انتظامات کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر نے سنئیر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ فضل اکبر نھ صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کی مفت آٹا فراہمی کے منصوبے پرضلع ہنگو میں بھر پور انداز میں عمل درآمد جاری ہے۔ 15 ڈسٹریبیوشن سنٹرز سے بزریعہ انٹرنیٹ ایپ رجسٹریشن اور ویریفیکیشن کے بعد ہر خاندان کو 3-3 آٹے کے بیگ یک مشت فراہم کیئے جا رہے ہیں اور اب تک ضلع ہنگو میں 1 لاکھ 63 ہزار 500 مفت آٹے کے بیگ عوام میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ اس سکیم سے 54 ہزار 500 سے زائد خاندان اب تک استفادہ کر چکے ہیں جبکہ 14 ہزار کے قریب خاندانوں کو ٹارگٹ کے مطابق آٹا فراہم کرنے پروگرام پر عمل جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر فضل اکبر نے بتایا کہ انٹرنیٹ مسائل کے وجہ سے مستحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ بھر پور کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو با آسانی مفت آٹے کی تقسیم ممکن بنائی جا سکے۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ، ٹی ایم اے ہنگو اور ٹل، یوٹیلٹی سٹور سٹاف، محکمہ فوڈ، لوکل گورنمنٹ، و دیگر ادارے اس قومی مہم میں بھڑچڑھ کر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے