ہنگو(مانند نیوز) اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاوں گا۔ صاف ستھرے معاشرے کی تشکیل میں اساتزہ کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں جدید خطوط پر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر نے آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے درلوران کیا۔ اے پی ٹی اے کے صدر حاجی رحمان کی قیادت میں اساتذہ کے وفد نے ڈپٹی کمشنر ہنگو فضل اکبر کیساتھ ملاقات کی اور اساتزہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے 6 ماہ سے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تنخواہوں کی جاری نہ ہونے پر بھی اپنے تشویش سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر فضل اکبر نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا وجود صحت مند معاشرے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ایک مثبت معاشرے کی تشکیل میں آپکا کردار ناقابل فراموش ہے، اساتذہ کرام کے مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر فضل اکبر نے کہا کہ وہ ہنگو کے سرکاری اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہر فارم پر آواز اٹھائیں گے۔ اس موقع پر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی رحمان نے ڈپٹی کمشنر فضل اکبر کو اساتزہ کے مسائل دلچسپی سے سننے پر خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اپنی تنظیم کی طرف سوینئیر پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے