بریکوٹ (مانند نیوز)ریسکیو 1122 بونیر نے عید الفطر کیلئے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا، تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ، عید الفطر کے موقع پر بونیر بھر میں ریسکیورز ہائی الرٹ پررہیں گے۔ ریسکیو 1122بونیر کے ترجمان نیاز محمد خان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ناصر خان کی زیرصدارت ریسکیو 1122 کا عید کے حوالے سے خصوصی اجلاس ضلعی آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں ریسکیو1122 ایمرجنسی افسر سیدعمادباچا، سٹیشن ہاؤس انچارج، کنٹرول روم انچارج اور ایم ٹی او انچارج نے شرکت کی۔اس میٹنگ میں ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی جانب سے جاری کردہ ”ایمرجنسی ریسکیو پلان” کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ناصر خان سمیت ضلع بھر کے تمام آفسران اور سٹیشن ہاؤس انچارج اپنے مطعلقہ سٹیشنز پر موجود رہیں نگے جبکہ ان کال ڈیوٹی افسر کو سختی کے ساتھ 24 گہنٹے کنٹرول روم میں رہنے کی کی ھدایت جاری کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بونیر ناصر کا کہنا ہے کہ بونیر بھر میں 187 سے زائد ریسکیورز کو تین شفٹوں میں قائم کردہ پوائنٹس اور ریسکیو سٹیشنز 11،سٹیشن 22 اور سٹیشن 33 بشمول 15 سے زائد ایمرجنسی وہیکلز اور ایمبولینس سروس پراپنی خدمات سرانجام دینے کیلئے عید الفطر کی تعطیلات کے موقع پر تعینات کیے گیے ہیں اور عید کے دنوں میں ریسکیو کے اہلکار چوبیس گھنٹے عوام کو بھر پور خدمات فراہم کرنے کے لئے حاضر ہوں گے۔ریسکیو 1122 بونیر ترجمان نیاز محمد نے کہا کہ ریسکیو 1122 اہلکار بدستور عید الفطر کے دنوں میں بھی اپنے گھر بار چھوڑ کر عوام الناس کی خاطر اپنی عید اور خوشیاں قربان کر کے اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور ریسکیو سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے – مساجد، عید گاہوں اور اہم مقامات پر اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی – اور ریسکیو 1122 ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے اور دونوں اداروں کا مقصد عوام الناس کو بہترین سروسز اور عوام کی جان و مال کو تحفظ یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے