پشاور(مانند نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا، انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولیں ترجیح ہے۔ مشیر نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور واپڈا کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بعض حلقوں میں نادرا میں ڈبل شفٹ اور خواتین کیلئے مخصوص دفاتر کی منظوری بھی دی گئی۔ انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ گیس پیدا کرنے والے علاقوں کو اسکی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانا اشد ضروری ہے۔ مشیرِ وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے آج پشاور میں مصروف ترین دن گزارا اور نادرا، واپڈا اور SNGPL کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ مشیر نے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور ان پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے