پشاور(مانند نیوز)خیبرپختونخوا نگران حکومت نے تنخواہوں اور پینشنز کی عیدالفطر کے تناظر میں پیشگی ادائیگی کے حوالے سے جمعرات کو کابینہ اجلاس طلب کرلیا. محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سول سیکرٹریٹ پشاور میں طلب کی گئی کابینہ اجلاس کی صدارت نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کریں گے. خیبرپختونخوا کو درپیش مالی چیلنجز پر نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کہ نگران حکومت صوبے کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے ہر فورم پر متحرک ہے. محکمہ ریونیو خیبرپختونخوا کی کوشش یے کہ صوبے کی آمدن بڑھانے میں اپنی خدمات کی فراہمی بہتر بنائے. انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک مالی بحران سے دوچار ہے جبکہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے ہر مد میں کفایت شعاری کے اصول کو مقدم رکھا ہے. انہوں نے کہا جمعرات کو کابینہ میں صرف ون پوائنٹ ایجنڈا پر بحث کریں گے جو سرکاری ملازمین کو عیدالفطر کے تناظر میں پیشگی تنخواہوں اور پینشنز کی ادائیگی شامل ہے. معاون خصوصی برائے ریونیو پیر ہارون شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت درپیش مالی چیلنجز سمیت دیگر تمام مسائل پر قابو پانے کے لیے متحرک ہے تاکہ عوام کو ہر کہیں پر بھی خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ نہ ہو.