پبی (مانند نیوز )تھانہ پبی پولیس کا ببین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گروہ کا سرغنہ گرفتار۔نشاندہی پر 03 موٹرسائیکلیں اور فروختگی رقم برآمد کی تفصیلات کے مطابق30-03-2023 کو جہانزیب ساکن پشتونگڑھی نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میں نے اپنی موٹرسائیکل گھر کے سامنے کھڑی کرکے تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو نامعلوم چورنے موٹرسائیکل چوری کر لی تھی۔ مقدمہ درج کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے ملزم کی گرفتاری کا حنیف خان SHO تھانہ پبی کو احکامات جاری کیے۔،SHO پبی اور اس کی ٹیم نے تلاش شروع کر دی۔علاقے میں مشکوک افراد کی چھان بین کی گئی۔مختلف ذرائع سے معلومات حاصل کرکے ملزم تک رسائی حاصل کرکیملزم درویش ولد صادق ساکن پشاور حال چوکی درب کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزم کی نشاندہی پر 03 موٹرسائیکلیں اور فروختگی رقم 30 ہزار برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزم نوشہرہ پولیس کے علاؤہ پشاور پولیس کو بھی کئی وارداتوں میں مطلوب ہے۔مزید تفتیش جاری ہے