جدہ(مانند نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مرکز برائے فلکیات کی پیشگوئی کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب سمیت کئی اسلامی ممالک میں شوال کا چاند 20 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح ان ممالک میں عیدالفطر 21 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب ماہرین فلکیات نے کہا کہ پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہوگی،ماہرین فلکیات کے مطابق 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہوگا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوکر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔فلکیاتی حساب کے مطابق سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے اور اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے لہذا 20 اپریل کو جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند قطعی نظر نہیں آئے گا اس لئے پاکستان میں عیدالفطر 22اپریل ہفتے کو ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے