بریکوٹ(مانند نیوز) عموماً ضلع سوات اور خصوصاً بریکوٹ میں صوبائی حکومت کی طرف سے مفت آٹے کی تقسیم میں گھپلوں کا انکشاف،مختلف علاقوں کے کئی غریبوں خاندانوں کا مفت آٹا ڈیلروں نے غیر قانونی طور پر نکل کر انہیں محروم کردیا۔متاثرہ خاندانوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر تحقیقات کرے اور ذمہ دارو ں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کرکے ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں سے کئی شکایات موصول ہوئیں ہیں جن میں کئی غریب خاندانوں کا مفت آٹا دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے نکل کرانہیں محروم کردیا۔متاثرہ خاندان پشمینہ جس کا تعلق گاؤں غالیگے سے ہے کہ میں جب مفت آٹے کی وصول کے لئے گئے تو متعلقہ ڈیلر نے کہاکہ آپ کا مفت آٹا ضلع ملاکنڈ میں ڈیلر غفور کے دکان سے کسی نے وصول کیا ہوا ہے اسی طرح چار با غ سے احسان اللہ اور الہ آباد احسان علی نے بھی اپنی شکایت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بھی کہاگیا ہے آپ کے آٹے کی بوریاں مینگورہ اور ملاکنڈ میں کسی اور نے نکال لی ہیں۔تحصیل بریکوٹ کے مختلف علاقوں میں مزید شکایات موصول ہورہی ہیں جس میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔متاثرہ خاندانوں نے صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ فراڈیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے اور ہمیں ہمارا حق دیا جائے ورنہ راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔