ہنگو(مانند نیوز )سیاسی جماعتوں نے آنا کی جنگ لڑ کر قوم کو مایوس کیا، میرٹ شفافیت اور قانون کی عمل داری کی باتیں کرنے والوں نے بھی قوم کو گمراہ کیا، جنرل الیکشن میں برابری پارٹی ملک بھر میں انتخاب لڑے گی۔ ضلع ہنگو میں پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار برابری پرارٹی کے ضلع ہنگو کے صدر عابد وزیر نے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ ضلع ہنگو کے مختلف علاقوں سے طلباء، نوجوانوں اور مشران کے وفود نے ضلعی صدر برابری پارٹی عابد وزیر سے ان کے رہائشگاہ پر ملاقات کیا اور ضلع ہنگو کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔ برابری پارٹی ضلع ہنگو کے صدر عابد وزیر وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مفاد پرست سیاسی جماعتوں نے آنا کی لڑائی لڑ کر ملک و قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور طبقاتی تقسیم نے نفرتوں کو جنم دیا ایسے میں جواد احمد کی پارٹی برابری پارٹی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو ان سنگین حالات کا ادراک رکھتی ہے اور ان مسائل سے ملک کو نکالنے کیلئے جامع منصوبہ بندی رکھتی ہے۔ عابد وزیر نے کہا کہ پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچانا ہمارا مشن ہے اور میری قیادت میں کارکن اس مشن پر کاربند ہے۔ برابری پارٹی کے صدر عابد وزیر نے واضح کیا کہ عام انتخابات میں برابری پارٹی بھرپور حصہ لے گی اور عید کے بعد ضلع ہنگو میں ورکرز کنونشن کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور تمام علاقوں کے دورے کر کے پارٹی کی تنظیم سازی بھی کی جائے گی۔