بٹ خیلہ (مانند نیوز)ڈی ایچ او ملاکنڈ اور ایل ایچ ڈبلیو ایسوسی ایشن کی صدر کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے اے سی کوششیں رنگ لے آئیں مشتعل ہیلتھ ورکرز نے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا ختم کرکے سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ڈی ایچ او ڈاکٹر صادق شاہ ہیلتھ کوارڈنیٹر ڈاکٹر صغیر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کی ضلعی صدرسمینہ کے درمیان ہو نے والی سخت تکراراور لڑائی کے خلاف صوبہ بھر کی سینکڑوں ایل ایچ ڈبلیو نے صو بائی صدر رفاسیت قمر جنرل سیکر ٹری اختر بی بی کی قیادت میں ڈی سی آفس ملاکنڈ کے سامنے دھرنا دیا اوراحتجاجا مین شاہراہ بند کردی دیگر تنظیموں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الا ئنس کے صوبائی صدر نا صر الدین ایپکا اور ملی لیبر فیڈریشن کے صوبائی صدر وزیر زادہ جنرل سیکر ٹری اصغر خٹک پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صوبائی صدر گل زمین پبلک ہیلتھ ایسو سی ایشن کے صوبائی صدرزرین شاہ ملگری استازان کے صدر اسلام الدین ایپکا کے صوبائی نائب صدر محمد سہیل بونیر صدر رضوان اللہ ملاکنڈ کے صدر پیر سلیم خان بھی ایل ایچ ڈبلیو کے ساتھ یکجہتی کیلئے موجودتھے اسٹنٹ کمشنر شکیل احمد ایڈیشنل ا ے سی نور نواز خان نے ڈسٹرکٹ سیکر ٹریٹ میں ڈی ایچ او ڈاکٹر صادق شاہ اور کواڈنیٹر ڈاکٹر صغیرکے ہمراہ مذاکرات کئے دونوں فریقین نے باہمی گلے شکوے ختم کرکے صلح کر لی۔