بٹ خیلہ (مانند نیوز)ٹی ایم اے بٹ خیلہ ملازمین نے گزشتہ تین مہینوں سے تنخواہوں کی بندش کے خلاف دفتر میں احتجاجی مظاہرہ کیا، عید سے قبل اگر تنخواہیں اد انہیں کی گئی تو سڑکوں پر نکل کر واٹر سپلائی سمیت سروسز سے بائیکاٹ کریں گے ان خیالات کا اظہار ٹی ایم اے بٹ خیلہ ایمپلائیز یونین کے صدر انور خان، جنرل سیکرٹری محمد غفار اور فنانس سیکرٹری علی رحمان نے ٹی ایم اے افس میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون کی وجہ سے ٹی ایم اے بٹ خیلہ کی ذرائع امدنی کوئی نہیں، اس وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں صوبائی گرانٹ کی زریعے دی جاتی ہے مگر گزشتہ دو ماہ سمیت ائندہ ماہ بھی ٹی ایم اے ملازمین کو تنخواہیں ملنے کا کوئی چانس نہیں، ملازمین کو تاجروں نے ادھار سودا دینا بند کردیا ہے حکومت نے اگر فوری انتظام نہیں کیا تو دو تین میں سڑکوں پرنکل کر واٹر سپلائی سمیت صفائی اور تمام سروسز بند کریں گے، اس لیے عوام نے بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں۔