جمرود(نمائندہ مانند)جمرود،فاٹا قومی جرگہ نے قبائلی اضلاع میں ممکنہ آپریشن کی مخالفت کردی فاٹا انضمام کا خاتمہ کرکے امن قائم کردی جائے،31 مئی کو یوم سیاہ منائے گے اور فاٹا انضمام کو یکسر مسترد کریں گے،عسکریت پسندوں اور فوجی حکام کے مابین جنگ نہیں بلکہ رمضان اور عید کی تقدس کے خاطر سیزیز فائر کریں،سپریم کورٹ لارجر بینچ بناکر فاٹا انضمام کے حوالے سے فیصلہ کریں مشران کی پریس کانفرنس اس سلسلے میں جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاٹا قومی جرگہ کے مشران ملک بسم اللہ خان آفریدی،ملک خان مرجان وزیر،ملک حنیف کھٹیا خیل،ملک وارث خان افریدی،خان آعظم خان محسود،ملک عبدرازق زخہ خیل،ملک نقاب شاہ افریدی،ملک فضل الرحمان آفریدی،نے دیگر مشران نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بدتر ہورہے ہیں پاک آرمی و پولیس پر حملے ہورہے ہیں اس لیے امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے فاٹا قومی جرگہ کے مشران کو اعتماد میں لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران نے ایک مرتبہ پھر قبائیلی اضلاع میں فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جس کی ہم مخالف ہے اس لیے قبائل عوام کو مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ جنگ اور آپریشن کسی بھی مسئلے کا حل نہیں جنوبی وزیرستان میں 22 سے زائد فوجی آپریشن ہوئے لیکن نتیجہ صرف تباہی و بربادی کا نکلا۔انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن کرنے ہم سڑکوں پر نکلے گے اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ کسی بھی بڑی کاروائیوں سے پہلے عسکری و حکمران کے ذمہ داران قبائیلی مشران سے ملاقات کرکے مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کریں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ مردم شماری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مردم شماری غلط طریقہ سے کی گئی ہماری ابادی ساڑھے دو کروڑ سے زائد ہیں،مردم شماری ٹھیک نہیں ہوئی اس لیے دوبارہ مردم شماری کی جائے ایسے علاقے ہیں جہاں پر مردم شماری کی ٹیمیں گئے تک نہیں۔انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن کا بنیادی مقصد ملک میں عام انتخابات کو ملتوی کرنے کی سازش ہے ہم ان سازشوں کو ناکام بنا دے گے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بدامنی کی بنیادی وجہ فاٹا انضمام باالجبر ہے اس لیے قبائیلی علاقوں میں رسم و رواج کو بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم مزید جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں تعلیمی ادارے،صحت کے ادارے،مواصلات کا نظام ٹھیک کی جائے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ٹھیکداروں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائے۔انہوں نے کہا کہ 31 مئی کو یوم سیاہ منائے گے اور فاٹا انضمام کو مسترد کریں گے۔