جمرود(نمائندہ مانند)اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضلع خیبر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام الیاس قیوم اورکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر کے تحصیلوں میں ہمارے ساتھ 62 ہزار زنانہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بینظیر نکم سپورٹ پروگرام میں جو خاندان رجسٹرڈ ہیں ان کے لئے بی آئی ایس پی کے تعان سے ڈوگرہ ہسپتال،جمرود ہسپتال اور ملاگوری ہسپتال میں نیوٹریشن اور خوراک سنٹرز بنائے گئے ہیں جس میں بی آئی ایس پی کے اہل حاملہ عورتوں کو 2 ہزار روپے اور ساتھ ساتھ نیوٹریشن کا خوراک 24 ماہ تک دیا جاتا ہے اور اسطرح ان کا ریگولر علاج معالجہ بھی کیا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بی آئی ایس پی کے اہل خاندانوں کو سکولوں کے طلباء و طالبات کے لئے وظیفے بھی دیئے جاتے ہیں۔ ضلع خیبر میں اس وقت 12 ہزار طلباء و طالبات کو وظیفے دیئے جا رہے ہیں۔جس کا رجسٹریشن تحال جاری ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی ڈسٹرکٹ خیبر الیاس قیوم اورکزئی نے مذید کہا کہ ضلع خیبر میں چیف سیکرٹری اور انتظامیہ کے تعاون سے ضلع خیبر کے تحصیلوں جمرود،باڑہ اور لنڈیکوتل میں بی آئی ایس پی کے سنٹرز کو کھول دیئے گئے جس میں پبلک ڈیلنگ، مانٹرینگ، شکایت کی ازالہ، ڈیسک رجسٹریشن سنٹرز اور بی آئی ایس پی کا سروے کامیابی سے جاری ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ ضلع خیبر کے غریب عوام کا خدمت جاری رہے گا۔ مقامی باشندوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیاس قیوم اورکزئی کی سرگرمیوں کو سراہا۔آخر میں مقامی باشندوں نے بی آئی ایس پی کے چئیرپرسن، سیکرٹری اور ڈاریکٹر جنرل سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ضلع خیبر میں سروے سٹاف اور سنٹرز میں اضافہ کیا جائے کیونکہ ضلع خیبر میں سٹاف کی کمی وجہ سے مقامی باشندوں اور مختلف سنٹرز عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے بینک اکاؤنٹ کھولے جائے یا اوپن چیکس پر دیئے جائیں تاکہ انہیں پیسے وصول کرنے میں آسانی ہو۔