تخت بھائی (نمائندہ مانند) تخت بھائی جھنڈئی موٹر شوروم کے اونر جنید اکبر سے ملاکنڈ روڈ پر نا معلوم موٹرسائیکل سوار نقاب پوش ڈکیت نے اسلحے کی نوک پر47لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جھنڈئی موٹر شوروم کے اونر جنید اکبر اپنے چچا زاد بھا ئی اشفاق کے ہمراہ الٹو موٹر کار نمبرNX410ماڈل2011(اسلام آباد) میں یوبی ایل بینک مردان کینٹ برانچ سے 47لاکھ روپے کیش نکا ل کر واپس اپنے شوروم جھنڈئی بازارپہنچے تو اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 4مسلح ڈکیت اچانک ان کے شوروم میں گھس گئے ان پر اسلحہ تان کر ان سے47لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے۔ دلیر ڈکیتی سے علا قے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مذکورہ شوروم کے اونر جنیداکبر اسلام آباد میں معروف کاروباری شخصیت ظہور خان مہمند آف ڈپٹی کلے جھنڈئی کے چھوٹا بھائی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈ ی ایس پی تخت بھائی سرکل بشیر احمد یوسفزئی، ایس ایچ او خائستہ رحمان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نامعلوم ڈکیت کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے مارے جارھیھیں۔