مالاکنڈ (مانند نیوز) سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر درگئی محمدانور نے کہا کہ شرح خواندگی بڑھانے کیلئے ہرمکتب کے لوگ اگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں شرح خواندگی بڑھانے کیلئے جو ٹارگٹ دیا گیا ہے انشاء اللہ اس کو جلد حاصل کرینگے۔ تعلیم کے حوالے سے ضلع ملاکنڈ ہمیشہ ٹاپ پر رہا ہے۔ امسال صوبہ خیبر پختونخوا میں سولہ لاکھ بچوں اور بچیوں کو داخلہ کرانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جس کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1سخاکوٹ میں شرح خواندگی بڑھانے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے این سی ایچ ڈی ضلع ملاکنڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہرالرحمان، ہیڈٹیچر مختیار احمد اور ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کے چیئرمین ساجد حسین مشوانی نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پر اے ایس ڈی اوسرکل درگئی مدثر اقبال، این سی ایچ ڈی ملاکنڈ کے فیلڈافیسرز حیدر علی، سیدمحمدآصف مختلف سکولوں کے ہیڈٹیچرزصاحبان،پی ٹی سی ممبران اور والدین نے بھی موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ حکو مت معاشرتی برائیوں کے خاتمے اورملکی ترقی کے خاطرہرسال اربوں روپے تعلیم کے مدمیں خرچ کررہی ہے تاکہ کوئی بچہ یابچی زیورتعلیم سے محروم نہ ہو۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہرالرحمان نے کہا کہ NCHD پرائمری تعلیم پر کام کر رہا ہے ہمارا مقصد سو فیصد انرولمنٹ حاصل کرنا ہے اور اس سلسلے میں کے این سی ایچ ڈی حکام،سکول ہیڈٹیچر،پی ٹی سی کمیٹیوں اورسماجی حلقوں کے ذریعے داخلہ مہم واک،آس پاس کے مساجدمیں آئمہ کرام اورسماجی حلقوں کے وساطت سے تعلیمی آگاہی پھیلاکریہ فریضہ ہرحالت میں پوراکرناہے۔تقریب کے اختتام پرمحکمہ تعلیم ملاکنڈاورNCHDملاکنڈکے باہمی اشتراک سے آگاہی واک بھی کیاگیاجس میں اساتذہ برادری اورعلاقہ عوام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے