مالاکنڈ (مانند نیوز) این سی ایچ ڈی لوئردیر نے سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کردیا ہے،ایجوکیشن کمپلکس تیمرگرہ میں داخلہ مہم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے این سی ایچ ڈی لوئردیر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے لوئر دیر میں اٹھ ہزار بچے سکولوں میں داخل کرانے کا ہدف دیا گیاہے اور مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور ضلع کے تمام تحصیلوں کے دس سکولوں میں اسی طرح کے آگاہی پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گااور ضروری ہے کہ محکمہ تعلیم کے حکام این سی ایچ ڈی فیلڈ آفیسرز کیساتھ تعاون کریں، اے ڈی سی فنانس طارق حسین، ایس ڈی ای او رضا شاہ اور اپٹا کے ضلعی صدر قاضی حبیب اللہ نے بھی سمینار سے خطاب کیا،مقررین نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری اجتماعی معاشرتی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے تمام مکاتب فکر کواپناکردار ادا کرنا چاہیئے، محکمہ تعلیم کے زنانہ و مردانہ ایس ڈی ای اوز، اے ڈی ای اوز، پرنسپلز،ہیڈ ماسٹرز، طلبہ اور این سی ایچ ڈی کے رضاکاروں نے سیمینار میں شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے