مالاکنڈ (مانند نیوز) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ باجوڑ کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم 2023 کے سلسلے میں ایک سیمینار گورنر ماڈل سکول (بوائز) میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی تھے۔ تقریب میں تحصیل چیئرمین خار حاجی سید بادشاہ، ڈی ای او باجوڑ شیرین ذادہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محمد ریاض، ایس ڈی ای او ناوگئی لودان شاہد، ایس ڈی ای او خار محمد نظیر ملاخیل، گورنر ماڈل سکول کے پرنسپل خالد، اساتذہ اور طلبہ سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے موقع پر اے سی خار محب اللہ یوسفزئی، تحصیل چیئرمین خار حاجی سید بادشاہ اور دیگر مہمانوں نے بچوں کو سکول میں داخل کرایا اور انہیں سکول بیگز بھی فراہم کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خار، تحصیل چیئرمین خار حاجی سید بادشاہ، ڈی ای او باجوڑ شیرین ذادہ، اے ڈی این سی ایچ ڈی محمد ریاض اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے اہمیت اورافادیت پرزوردیا۔ ڈی ای او باجوڑ شیرین ذادہ نے کہا کہ رواں سال باجوڑ میں 36 ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ مقرر کیاگیاہیں جس میں 18 ہزاربچے اور 18 ہزار بچیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام سیمینار اور ا?گاہی واک کا مقصد تعلیمی آگاہی پھیلاکریہ فریضہ ہرحالت میں پوراکرناہے تاکہ کوئی بچہ یابچی زیورتعلیم سے محروم نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوانے امسال لاکھوں بچوں اوربچیوں کوداخل کرانے کاٹاسک دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشرتی برائیوں کے خاتمے اورملکی ترقی کے خاطرہرسال اربوں روپے تعلیم کے مدمیں خرچ کررہی ہے جہاں پرقوم کے بچے بچیوں کومفت تدریسی کتب،بہترین تدریسی عملہ مہیاکرتی ہے لیکن اس کے باوجوداب تک 35تا40لاکھ بچے سکولوں سے باہراورزیورتعلیم سے محروم ہیں۔ سیمینارکے اختتام پرمحکمہ تعلیم باجوڑاور این سی ایچ ڈی باجوڑ کے باہمی اشتراک سے سول کالونی خار میں آگاہی واک بھی کیاگیاجس میں اساتذہ برادری اورعلاقہ عوام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔